0
Saturday 29 Aug 2015 15:36

دشہتگردوں کی مالی معاونت، سوئی سدرن کے 3 اعلیٰ افسران ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

دشہتگردوں کی مالی معاونت، سوئی سدرن کے 3 اعلیٰ افسران ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے 3 افسران کو تفتیش کے لئے 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ایم ڈی شعیب وارثی سمیت 3 افسران کو عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر رینجرز کے لاء افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والے سوئی سدرن گیس کمپنی کے تین افسران شعیب وارثی، سابق ایم ڈی زوہیر صدیقی اور حسن ناگوری کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا، تاہم بعض وجوہات کے باعث انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، اس لئے ملزمان سے تفتیش کرنے کے لئے انہیں 90 روز کے لئے تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 482696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش