QR CodeQR Code

ڈاکٹر عاصم مکمل صحتیاب ہیں، رینجرز نے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی

29 Aug 2015 16:25

اسلام ٹائمز: رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کی شوگر نارمل ہے، انہیں ایسا کوئی مرض نہیں کہ انہیں اسپتال منتقل کیا جائے، جبکہ انہیں مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور ان کی دیکھ بھال کیلئے ایک ڈاکٹر اور 2 نرسنگ اسٹاف 24 گھنٹے تعینات ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز نے ڈاکٹر عاصم حسین کی صحت سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم صحت مند ہیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے چیک اپ کے بعد رپورٹ جمع کرا دی، جس میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کا طبی معائنہ ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیکل سروسز رینجرز نے ان کے ذاتی معالجوں کی موجودگی میں کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کی شوگر نارمل ہے۔ رینجرز کے لاء افسر کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو ایسا کوئی مرض نہیں کہ انہیں اسپتال منتقل کیا جائے، جبکہ انہیں مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور انہوں نے جو دوائیں مانگیں، انہیں فراہم کر دی گئی ہیں، اور ان کی دیکھ بھال کیلئے ایک ڈاکٹر اور 2 نرسنگ اسٹاف 24 گھنٹے تعینات ہے۔


خبر کا کوڈ: 482701

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/482701/ڈاکٹر-عاصم-مکمل-صحتیاب-ہیں-رینجرز-نے-عدالت-میں-رپورٹ-جمع-کرا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org