0
Saturday 29 Aug 2015 23:15

پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے الیکشن کمشنرز مستعفی ہونے پر رضا مند

پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے الیکشن کمشنرز مستعفی ہونے پر رضا مند
اسلام ٹائمز۔ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے الیکشن کمشنرز مستعفی ہونے پر رضا مند ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ پیر کو سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ارکان چیف الیکشن کمشنر کو استعفے پیش کر دیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ایک ممبر نے اپنا استعفیٰ تحریر بھی کر لیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی، جسٹس ریٹائرڈ شہزاد اکبر خان اور جسٹس ریٹائرڈ روشن علی عیسانی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پیر کو چیف الیکشن کمشنر نے ان ارکان کو بھر پور دفاع کرنے کی یقین دہانی کرائی تو صورت حال تبدیل بھی ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 482788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش