0
Saturday 29 Aug 2015 23:55

شانگلہ میں بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری کے دوران جھگڑا

شانگلہ میں بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری کے دوران جھگڑا
اسلام ٹائمز۔ شانگلہ میں بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری کے دوران جھگڑا ہوگیا۔ ن لیگ اور اے این پی کے نمائندوں نے مکوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ ڈی سی آفس شانگلہ میں بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری جاری تھی۔ اس دوران بلدیاتی نمائندوں اور ان کے حامیوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ دیکھتے ہی دیکھتے بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔ مسلم لیگ ن اور اے این پی کے بلدیاتی نمائندے اور کارکن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ لڑائی کرنے والوں نے ایک دوسرے پر خوب مکے اور لاٹھیاں برسائیں۔
خبر کا کوڈ : 482801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش