QR CodeQR Code

افغانستان میں نہیں،پاکستان میں ہوں،300 خودکش بمبار تیار کر رہا ہوں،کارروائیاں بدستور جاری رکھوں گا،مولوی فضل اللہ

29 Dec 2010 13:15

اسلام ٹائمز:تحریک طالبان سوات کے رہنماء نے کہا کہ ان خودکش حملہ آوروں کو نئی کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جائے گا اور خیبر پختونخواہ میں سیاسی جماعتوں کو بھی ٹارگٹ کیا جائے گا


لاہور:اسلام ٹائمز-کالعدم تحریک طالبان سوات کے رہنماء مولوی فضل اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں نہیں بلکہ پاکستان میں موجود ہے اور اپنی کارروائیاں بدستور جاری رکھیں گے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولوی فضل اللہ کی تازہ ویڈیو میں میں انہیں جنگجوﺅں سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں انھوں نے مالاکنڈ میں ہونے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کارروائیاں بدستور جاری رکھیں گے اور تیمر گرہ میں گزشتہ دنوں کئے گئے چار خودکش حملے انکے ساتھیوں نے کئے جبکہ وہ تین سو مزید خودکش حملہ آور تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان خودکش حملہ آوروں کو نئی کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جائے گا اور خیبر پختونخواہ میں سیاسی جماعتوں کو بھی ٹارگٹ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 48284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/48284/افغانستان-میں-نہیں-پاکستان-ہوں-300-خودکش-بمبار-تیار-کر-رہا-کارروائیاں-بدستور-جاری-رکھوں-گا-مولوی-فضل-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org