QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی حکومتوں کے قیام کا عمل آج مکمل ہوجائے گا

30 Aug 2015 13:28

اسلام ٹائمز: پشاور میں سہ فریقی اتحاد میں شامل جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان پیپلزپارٹی نے ناظمین کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے بعد آج ضلع، ٹاون و تحصیل کونسلز نے ناظمین کے انتخابات عمل میں لائے جارہے ہیں، جس کے لئے کاغذات نامزدگی بھی آج جمع کروائے جائیں گے۔ ممبران اپنے من پسند امیدوار کا نام مخصوص فارم پر تحریر کریں گے۔ ناظمین و نائب ناظمین کے عہدوں کے امیدوار  اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کو جمع کروائیں گے۔ ان پر وہ اپنے من پسند امیدوار کا نام لکھیں گے، اس طرح یہ فارم ایک لحاظ سے ووٹ شمار کیا جائے گا۔ بعدازاں فارم میں امیدواروں کے حق میں دی گئی رائے کی بنیاد پر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا۔ پشاور میں سہ فریقی اتحاد میں شامل جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان پیپلزپارٹی نے ناظمین کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ تحریک انصاف کی پوزیشن ضلع و تین کونسلز میں مستحکم ہے۔ تحریک انصاف نے ضلع ناظم کے لئے ارباب محمد عاصم اور نائب ناظم کےلئے یونس ظہیر کو امیدوار نامزد کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 482905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/482905/خیبر-پختونخوا-میں-بلدیاتی-حکومتوں-کے-قیام-کا-عمل-ا-ج-مکمل-ہوجائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org