QR CodeQR Code

امریکی مشیر برائے قومی سلامتی سوزن رائس کی آرمی چیف سے ملاقات

30 Aug 2015 19:30

اسلام ٹائمز: ملاقات میں خطے اور بالخصوص افغانستان میں استحکام اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے قریبی رابطوں کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی مشیر برائے قومی سلامتی امور سوزن رائس نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ امریکی مشیر سوزن رائس نے پاک فوج کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔ ملاقات میں خطے اور بالخصوص افغانستان میں استحکام اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے قریبی رابطوں کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، ملاقات میں پاک بھارت تعلقات اور بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔


خبر کا کوڈ: 482983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/482983/امریکی-مشیر-برائے-قومی-سلامتی-سوزن-رائس-کی-ا-رمی-چیف-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org