0
Sunday 30 Aug 2015 19:50

قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہو چکے ہیں، اعجاز ہاشمی

قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہو چکے ہیں، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے واجد شمس الحسن کے قادیانیت نواز بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو کے نیکی کے کام کا ہی حیا کر لیں، احمدیوں سے وفاداری خاتم الانبیا اور آئین پاکستان سے بغاوت ہے۔ لاہور میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ قادیانیوں کے ختم نبوت سے انکار کے کفریہ عقائد پر انہیں کافر قرار دیا گیا، واجد شمس الحسن کو اس کی تکلیف کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی مسالک کا اتفاق ہے کہ ختم نبوت کا منکر مسلمان نہیں ہو سکتا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کو واجد شمس الحسن کے بیان پر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ ذوالفقار علی بھٹو کی جرات کو سلام پیش کرتی ہے، جس نے عالمی دباو کو مسترد کرتے ہوئے جمعیت علما پاکستان کے سربراہ علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم کی قرارداد پر پارلیمنٹ کے ذریعے قادیانیوں کو کافر قرار دیا، جو میرے خیال میں سابق وزیر اعظم کی بخشش کے لئے کافی ہو گی۔ جے یو پی کے سربراہ نے کہا کہ قادیانیت اب گالی بن چکا ہے۔ پاکستان میں انہیں ایسی گمنامی نصیب ہوئی ہے کہ کوئی اپنے شناختی کارڈ کے فارم میں لکھتا ہے اور نہ سرعام قادیانی ہونے کا اقرار کرتا ہے۔ ان سے واجد شمس الحسن کو نامعلوم کیا ہمدردی ہے؟ انہوں نے کہا کہ قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہو چکے ہیں، فتنہ قادیانیت کے خلاف قانون سازی کی حفاظت اپنی جان پر کھیل کر بھی کریں گے، اس پر عملدرآمد سے کوئی انحراف کیا گیا تو پوری امت اٹھ کھڑی ہو گی، جس کی قیادت جے یو پی کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 482985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش