0
Sunday 30 Aug 2015 23:10

سعودی عرب میں عمارت میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

سعودی عرب میں عمارت میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ سعودی مشرقی شہر خوبار میں آئل فیلڈ کی رہائشی عمارت کے تہہ خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جسے بجھانے کے لئے ریسکیو ٹیموں کے علاوہ ہیلی کاپٹروں سے بھی مدد لی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ سول ڈیفنس کے مطابق آتشزدگی کے باعث عمارت میں موجود 11 افراد ہلاک اور 219 جھلس گئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمی ہونے والوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ رہائشی عمارت سے متصل دیگر عمارتوں میں موجود افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جب کہ متاثرہ بلڈنگ میں کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی جس کے لئے تحقیقات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ عمارت میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں اور آتشزدگی سے متاثرہ عمارت سعودی آئل ریفائنری “آرامکو” کی ہے، جو دنیا کی بڑی آئل کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 483016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش