0
Monday 31 Aug 2015 01:02

ہندوستان کی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، خواجہ آصف

ہندوستان کی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان کے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے اور اس المناک بربریت کی مثال دنیا بھر میں کہیں نہیں ملتی۔ وفاقی وزیر دفاع نے ورکنگ باؤنڈری کے گاؤں کندن پور پہنچ کر ہندوستان کی گولہ باری سے ہوئے نقصان کا جائرہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے ہندوستان کو پاکستان کی شہری آبادیوں پر گولہ باری بند کرنے کی تجویز دیتے ہوئے خبردار کیا کہ بصورت دیگر ہندوستان کو ایسا جواب دیں گے کہ آئندہ ایسی جرأت نہیں کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستانی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کو عبرت کا نشان بنا دیں گے کہ وہ اس کو کئی صدیوں تک یاد رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، ہندوستان کی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے گا۔ وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ ’پاکستان کا دشمن ایک ہی ہے اور وہ ہندوستان ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو ہندوستان سے مالی امداد اور اسلحہ ملتا ہے۔ خواجہ آصف ںے کہا کہ ہندوستان کے تمام الزامات غلط ثابت ہوئے ہیں تاہم پاکستان میں را کی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں۔ انھوں نے اعلان کیا کہ جارحیت سے زخمی ہونیوالوں کو فی کس 75 ہزار روپے کی امدای رقم دی جائے گی۔ وفاقی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاک ہند تناؤ میں امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 483028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش