0
Monday 31 Aug 2015 07:02

سُنّی تحریک ماہِ ستمبر کو ’’دفاعِ ختم نبوتؐ و دفاعِ پاکستان‘‘ کے طور پر منائیگی

سُنّی تحریک ماہِ ستمبر کو ’’دفاعِ ختم نبوتؐ و دفاعِ پاکستان‘‘ کے طور پر منائیگی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سُنّی تحریک ماہِ ستمبر کو ’’ماہِ دفاعِ ختم نبوتؐ و دفاعِ پاکستان‘‘ کے طور پر منائے گی۔ اس سلسلے میں یکم ستمبر سے راولپنڈی میں علامہ غفران محمود سیالوی کی زیر صدارت تیس روزہ کانفرنسز کا آغاز ہوگا۔ کانفرنسز میں تحفظ ختم نبوتﷺ اور تحفظ پاکستان کیلئے جانیں قربان کرنیوالے شہداء اور مجاہدین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سُنّی تحریک کے ضلعی صدر علامہ طاہر اقبال چشتی نے ضلعی سیکرٹریٹ میں شعبہ نشرواشاعت کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کا دفاع درحقیقت پاکستان کا دفاع ہے، نسل نَو کو قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی غیرآئینی اور ارتدادی سرگرمیوں سے آگاہ کرنا علماء حق کی ذمہ داری ہے۔ تمام اجتماعات میں عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان سے وفا کی تعلیمات کو اجاگر کریں گے۔ سُنّی تحریک کے تحت تیس روزہ مختلف پروگراموں میں مفتی قاضی سعیدالرحمن، مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ عارف چشتی سمیت دیگر علماء و مشائخ اور سکالرز خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 483034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش