0
Monday 31 Aug 2015 12:04

کشمیریوں کی آواز کو لاٹھی گولی سے نہیں دبایا جا سکتا، چوہدری مجید

کشمیریوں کی آواز کو لاٹھی گولی سے نہیں دبایا جا سکتا، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید نے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت، شہداء اور زخمیوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری 27 سال سے بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں، آج تک کوئی ایک دن ایسا نہیں گزرا جب کسی کشمیری کا خون نہ گرا ہو۔ کشمیریوں کا یہ خون باعث تخلیق پاکستان بنا اور اب باعث تکمیل پاکستان ہو گا، پاکستانیوں کا کشمیریوں سے رشتہ کلمہ طیبہ کا رشتہ ہے، کشمیری عوام حق خودارادیت کے تحت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق الحاق پاکستان چاہتے ہیں، کشمیریوں کی آواز کو لاٹھی گولی سے نہیں دبایا جا سکتا۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے، اگر ہم گانے مادھوری کے سنیں، سیاست دھرنوں کی کریں، خواتین کو تربیت ناچنے کی دیں اور نعرہ نئے پاکستان کا لگائیں تو ہمیں ایسے پاکستان کی ضرورت نہیں جہاں ہماری بیٹیوں کی عزت محفوظ نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے معصوم بچوں اور خواتین کو قتل کرے اور ہم اس کا جواب دیں تو ہمیں دہشت گرد کہا جائے تو ہم ایسی دہشت گردی سو بار کریں گے، پاکستان کا پرچم سر بلند رکھنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 483094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش