0
Monday 31 Aug 2015 12:28

ایڈووکیٹ امیر حیدر کے قتل کیخلاف ملک بھر میں وکلاء کی ہڑتال

ایڈووکیٹ امیر حیدر کے قتل کیخلاف ملک بھر میں وکلاء کی ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ایڈووکیٹ امیر حیدر شاہ کے قتل کے خلاف پاکستان بار کونسل کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں وکلاء نے ہڑتال کی اور عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔ سندھ کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اور عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کیا۔ حیدرآباد، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، میرپورخاص، نواب شاہ میں سرکٹ بینچ، سیشن کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عدالتی کام بند رہا۔ ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، جھنگ، گوجرانوالہ میں بھی وکلاء نے امیر حیدر شاہ کے قتل کی پرزور مذمت کی اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ چارسدہ، نوشہرہ، مردان، سوات سمیت خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع میں بھی وکلاء احتجاجا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ نصیرآباد اور حب سمیت بلوچستان کے کئی دیگر اضلاع میں بھی وکلاء آج سراپا احتجاج بنے رہے۔ بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور عدالتوں کے باہر احتجاجی بینرز آویزاں کیے۔
خبر کا کوڈ : 483098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش