QR CodeQR Code

ملتان، جماعت اسلامی کا واسا حکام کی نااہلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

31 Aug 2015 18:39

اسلام ٹائمز: مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ملتان کے امیر کا کہنا تھا کہ واسا حکام اور ضلعی انتظامیہ ملتان نے کوٹلہ تولے خان، سلّی خانہ چوک اور اردگرد کی آبادیوں کے سیوریج کے مسائل سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ کوٹلہ تولے خان کے عوام کئی سالوں سے گندے بدبودار سیوریج کے پانی میں اپنی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ملتان کے زیراہتمام آج سلّی خانہ چوک پر واسا حکام اور ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ کی قیادت میاں آصف محمود اخوانی امیر جماعت اسلامی ملتان، حافظ محمد اسلم امیر جماعت اسلامی صوبائی حلقہ 194 اور نعیم اختر سومرو نے کی۔ احتجاجی مظاہرہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور واسا حکام کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے میاں آصف محمود اخوانی نے کہا کہ کوٹلہ تولے خان کے عوام عرصہ دراز سے گٹروں کے گندے پانی میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ آئے روز کوٹلہ تولے خان کی گلیاں اور بازار سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے ندی نالوں کی صورت اختیار کر جاتی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور واسا حکام نے کوٹلہ تولے خان کے ان مسائل سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ اسی طرح کوٹلہ تولے خان سے منتخب عوامی نمائندے، یونین کونسل عہدے داران ،MNA ،MPA حضرات نے بھی کوٹلہ کے عوام کی حالت بدلنے کی کوشش نہیں کی۔ کوٹلہ کے عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں نے وزارتیں حاصل کی اور اپنی حالت بدل لی مگر کوٹلہ کے عوام آج تک گندے اور جراثیم زدہ سیوریج کے پانی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 483170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/483170/ملتان-جماعت-اسلامی-کا-واسا-حکام-کی-نااہلی-کے-خلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org