QR CodeQR Code

جسٹس ( ر) رانا محمد شمیم نے چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کا حلف اٹھا لیا

31 Aug 2015 22:52

اسلام ٹائمز: قواعد کے تحت گلگت بلتستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری وزیراعظم پاکستان دیتے ہیں اور ان کا تقرر تین سال کے لیے ہوتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جسٹس(ر) رانا محمد شمیم خان نے تین سال کی مدت کے لیے چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کا حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر نے چیف جسٹس سے عہدے کاحلف لیا، جسٹس (ر) رانا محمد شمیم خان سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔ قواعد کے تحت گلگت بلتستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری وزیراعظم پاکستان دیتے ہیں اور ان کا تقرر تین سال کے لیے ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 483216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/483216/جسٹس-ر-رانا-محمد-شمیم-نے-چیف-سپریم-اپیلٹ-کورٹ-گلگت-بلتستان-کا-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org