0
Tuesday 28 Dec 2010 14:23

ماسکو میں اٹلی کا سفارتخانہ امریکا کیلئے جاسوسی میں ملوث ہے،وکی لیکس

ماسکو میں اٹلی کا سفارتخانہ امریکا کیلئے جاسوسی میں ملوث ہے،وکی لیکس
کراچی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ایسا نہیں کہ دنیا بھر میں صرف امریکی سفارت کاروں نے جاسوسی کی اور لمحے لمحے کی خبر واشنگٹن کو پہنچائی۔ وکی لیکس کے ایک انکشاف کے مطابق ماسکو میں اٹلی کے سفارت خانے نے بھی خفیہ معلومات امریکیوں تک پہنچانے میں مدد کی۔ماسکو میں قائم مقام امریکی پولیٹیکل قونصلر David Kostelancik نے چودہ دسمبر دو ہزار نو کو واشنگٹن مراسلہ بھیجا جس میں اطالوی وزیر اعظم سلویو برلوسکونی کے دورہ ماسکو کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ وکی لیکس کے مطابق سلویو برلوسکونی کی روسی صدر دمیٹری میڈویڈیف سے ملاقات کی تفصیل خود اطالوی سفارت خانے کے حکام نے امریکی سفارت خانے کو پہنچائی۔ 
مراسلے کے مطابق روسی صدر نے اطالوی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ایران کے معاملے پر تشویش ظاہر کی اور اعتراف کیا کہ روس اور ایران کے تعلقات میں کشیدگی آ گئی ہے۔ صدر میڈویڈیف نے کہا کہ ایران کی جانب سے ریسرچ ری ایکٹر کی تجویز مسترد کرنا مایوس کن ہے جس کے باعث دو طرفہ تعلقات اور ایران کے بوشہر ایٹمی پلانٹ میں تعاون کے حوالے شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ روسی صدر نے یہ بھی کہا کہ انھیں نہیں معلوم ،تہران میں اس وقت کون فیصلے کر رہا ہے اور موجودہ صورت حال میں ایران کے حوالے سے ماسکو کی پالیسی روس میں حساس نوعیت اختیار کر گئی ہے۔ یہ تمام معلومات روسی صدر اور اطالوی وزیر اعظم کی ملاقات میں شریک اٹلی کے سفارت خانے کے عہدیداروں نے امریکیوں تک پہنچائی ۔
خبر کا کوڈ : 48323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش