QR CodeQR Code

سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بنوں نے جنرل کونسلر کا حلف اٹھا لیا

1 Sep 2015 10:00

اسلام ٹائمز: نمائندہ اسلام ٹائمزسے بات کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بنوں کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں وہ چیئرمین شپ کے بھرپور تیاری کے ساتھ جائیں گے اور جیتیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع بنوں کے سیکرٹری جنرل نوروز علی کربلائی نے جنرل کونسلر کی سیٹ کا حلف اٹھا لیا۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں انہوں نے شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد چیئرمین شپ کے لئے بھی الیکشن لڑا، تاہم مخالفین کی جانب سے سخت مخالفت کی گئی اور مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے انہیں دھمکایا گیا۔ انتخابی نشان تسبیح الاٹ کئے جانے کے بعد سازش کے تحت تبدیل کرکے بھٹہ دے دیا گیا۔ اسلام ٹائمزسے بات کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بنوں کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں وہ چیئرمین شپ کے بھرپور تیاری کے ساتھ جائیں گے اور جیتیں گے۔


خبر کا کوڈ: 483263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/483263/سیکرٹری-جنرل-ایم-ڈبلیو-بنوں-نے-کونسلر-کا-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org