QR CodeQR Code

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، داخلی سلامتی اور اہم امور پر گفتگو

1 Sep 2015 16:11

اسلام ٹائمز: ملاقات میں آپریشن ضرب عضب، سرحدی صورتحال اور کراچی آپریشن سمیت مختلف امور زیر بحث آئے، مشرقی اور مغربی سرحدوں پر سکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی بیٹھک میں داخلی سلامتی اور خارجی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں آپریشن ضرب عضب، سرحدی صورتحال اور کراچی آپریشن سمیت مختلف امور زیر بحث آئے، مشرقی اور مغربی سرحدوں پر سکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، افغانستان کے مفاہمتی عمل میں ثالث کا کردار جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دیگر ذرائع کے مطابق ملک کی اندرونی اور سرحد پر سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ کراچی آپریشن اور حالیہ گرفتاریوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہم ملاقات میں آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے اور فاٹا میں تعمیر نو کے معاملات کے ساتھ کراچی آپریشن اور حالیہ اہم گرفتاریوں کا معاملہ بھی زیرغور آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 483348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/483348/وزیراعظم-سے-آرمی-چیف-کی-ملاقات-داخلی-سلامتی-اور-اہم-امور-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org