QR CodeQR Code

امامیہ سکاؤٹس کی رووئرموٹ اسکاؤٹ ایونٹ میں شرکت، نمایاں پوزیشنیں حاصل کر لیں

1 Sep 2015 21:37

اسلام ٹائمز:مری کے مقام گھوڑا گلی میں پنجاب اسکاؤٹس کے زیراہتمام رووئر موٹ اسکاؤٹس کے مقابلہ جات منعقد کروائے گئے جن میں پنجاب بھر سے 10 امامیہ اسکاوٹس سمیت 500 سے زائد اسکاؤٹس نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ اسکاؤٹنگ کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امامیہ اسکاؤٹس کی پنجاب اسکاؤٹس کے رووئر موٹ اسکاؤس کے مقابلہ جات میں شرکت، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق مری کے مقام گھوڑا گلی میں پنجاب اسکاؤٹس کے زیراہتمام رووئر موٹ اسکاؤٹس کے مقابلہ جات منعقد کروائے گئے جن میں پنجاب بھر سے 10 امامیہ اسکاوٹس سمیت 500 سے زائد اسکاؤٹس نے شرکت کی۔ کیمپ میں مختلف مقابلہ جات کروائے گئے سرگودھا ریجن میں فرسٹ پوزیشن، کیمپ انسپکشن میں سیکنڈ، تقریری مقابلہ میں تھرڈ پوزیشن امامیہ اسکاؤٹس نے حاصل کی۔ آئی ایس او کے ترجمان کے مطابق امامیہ اسکاؤٹس نیشنل لیول کے تمام مقابلہ جات میں حصہ لیتے ہیں اور نمایاں کارکردگی دکھاتے ہیں۔ امامیہ اسکائوٹنگ اوپن گروپ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا ذیلی ادارہ ہے۔  کیمپ میں انسپکشن، مقابلہ حسن نعت، فرسٹ ایڈ کے مقابلہ جات شامل تھے۔ امامیہ اسکاوٹس نے گزشتہ ادوار میں بھی ان مقابلہ جات کے اندر نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 483408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/483408/امامیہ-سکاؤٹس-کی-رووئرموٹ-اسکاؤٹ-ایونٹ-میں-شرکت-نمایاں-پوزیشنیں-حاصل-کر-لیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org