QR CodeQR Code

صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کا افریقی یونین کے فوجی مرکز پر حملہ، درجنوں اہلکار ہلاک

2 Sep 2015 00:08

اسلام ٹائمز: عرب خبررساں ادارے کے مطابق الشباب کے جنگجوؤں نے صومالیہ کے زیریں صوبے شابیل کے علاقے جنالا میں حملہ کیا، کارروائی میں ایک بار بم حملے سے افریقی افواج کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں اہلکار ہلاک ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ صومالیہ کی شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجوؤں کی جانب سے افریقی یونین کے فوجیوں کے مرکز پر خودکش حملے اور فائرنگ میں درجنوں فوجی ہلاک ہو گئے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق الشباب کے جنگجوؤں نے صومالیہ کے زیریں صوبے شابیل کے علاقے جنالا میں حملہ کیا، کارروائی میں ایک بار بم حملے سے افریقی افواج کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں اہلکار ہلاک ہو گئے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق جنگجوؤں کے حملے میں افریقی یونین کے کم ازکم 70 فوجی مارے گئے جب کہ کئی اہلکار علاقے سے فرار ہو گئے۔ افریقی یونین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجی اڈے پر اب بھی ان کا قبضہ برقرار ہے۔


خبر کا کوڈ: 483433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/483433/صومالیہ-میں-شدت-پسند-تنظیم-الشباب-کا-افریقی-یونین-کے-فوجی-مرکز-پر-حملہ-درجنوں-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org