QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، اگست میں 31 کشمیری شہید ہوئے

2 Sep 2015 07:37

اسلام ٹائمز: کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی فوج کے ہاتھوں تین سو سے زائد کشمیری زخمی ہوئے، جبکہ ساڑھے تین سو سے زائد کشمیریوں اور حریت رہنماؤں کو حراست میں بھی لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ماہ بھارتی فوج کے ہاتھوں دو معصوم بچوں سمیت 31 کشمیری جاں بحق ہوئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ماہ اگست میں بھارتی فوجیوں کے ظلم و ستم کا نشانہ بن کر 2 بچوں سمیت 31 افراد جاں بحق ہوئے جس میں سے ایک کو جعلی انکاؤنٹر میں مارا گیا۔ گزشتہ ماہ بھارتی فوج کے ہاتھوں تین سو سے زائد کشمیری زخمی ہوئے، جبکہ ساڑھے تین سو سے زائد کشمیریوں اور حریت رہنماؤں کو حراست میں بھی لیا گیا۔ بھارتی فوج نے 4 مکانات کو بھی تباہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 483439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/483439/مقبوضہ-کشمیر-اگست-میں-31-کشمیری-شہید-ہوئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org