QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی سے نئے وزیراعظم کا مطالبہ کر دیا

28 Dec 2010 17:19

اسلام ٹائمز:جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت انتہائی دباؤ میں ہے،ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہو گیا ہے،موجودہ بحران چلتا رہا تو خطرہ ہے جمہوریت پٹری سے نہ اتر جائے


 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت انتہائی دباؤ میں ہے، ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہو گیا ہے، موجودہ بحران چلتا رہا تو خطرہ ہے جمہوریت پٹری سے نہ اتر جائے۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے توپوں کا رخ ایم کیو ایم کی جانب کر لیا ہے، نون لیگ کی تنقید ایم کیو ایم کے فیصلے پر اثر انداز ہوئی۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اے این پی خیبر پختونخوا میں ناکام ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عمرے کیلئے سعودی عرب جا رہے ہیں، حج کرپشن تحقیقات کا ان کے دورے سے کوئی تعلق نہیں۔


خبر کا کوڈ: 48348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/48348/مولانا-فضل-الرحمان-نے-پیپلز-پارٹی-سے-نئے-وزیراعظم-کا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org