QR CodeQR Code

مخالفین کو زہریلے انجکشن لگا کر قتل کرتا تھا، متحدہ کارکن ڈپٹی ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال

2 Sep 2015 13:00

اسلام ٹائمز: ایم کیو ایم کے گرفتار دہشتگرد فرید الدین نے عباسی شہید اسپتال میں علاج کیلئے آنے والے مخالف سیاسی کارکنان اور سینکڑوں شہریوں کو پارٹی قیادت کی ہدایت پر زہریلے انجکشن لگا کر قتل کرنے اور خواتین ڈاکٹرز اور نرسوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے ہولناک اور دل دہلا دینے والے انکشافات کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عباسی شہید اسپتال کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اور متحدہ قومی موومنٹ کی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے رکن دہشتگرد فرید الدین نے اسپتال میں مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور شہریوں کو دوران علاج زہریلے انجکشن لگا کر قتل کرنے اور اسپتال میں خواتین ڈاکٹرز اور نرسوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے ہولناک اعترافات کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے متحدہ کارکن عباسی شہید اسپتال کا ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس گرفتار دہشتگرد فرید الدین کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ رینجرز لاء افسر نے دہشتگرد فرید کے ہولناک اور دل دہلا دینے والے انکشافات سے عدالت کو آگاہ کیا۔ رینجرز لاء افسر نے بتایا کہ ملزم نے عباسی شہید اسپتال میں علاج کیلئے آنے والے مخالف سیاسی کارکنان اور سینکڑوں شہریوں کو زہریلے انجکشن لگا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ دہشتگرد فرید متحدہ قیادت کی ہدایت پر زہریلے انجکشن لگایا کرتا تھا۔ رینجرز لاء افسر کے مطابق دہشتگرد فرید عباسی شہید اسپتال میں خواتین ڈاکٹرز اور نرسوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، جبکہ اس نے پارٹی کارکنوں کو اسپتال میں ملازمت بھی دلوائی، اور جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی بنا کر دیتا رہا ہے۔ اس سے قبل قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتار دہشتگرد فرید کی نشاندہی پر رضویہ قبرستان سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر چکے ہیں۔ عدالت نے فرید کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 483547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/483547/مخالفین-کو-زہریلے-انجکشن-لگا-کر-قتل-کرتا-تھا-متحدہ-کارکن-ڈپٹی-ڈائریکٹر-عباسی-شہید-اسپتال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org