QR CodeQR Code

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد عسکری قیادت کا آصف زراری کے نام اہم پیغام لیکر دبئی رونہ

2 Sep 2015 13:57

اسلام ٹائمز: منگل کو کور کمانڈر کراچی جنرل نوید مختیار کی وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ عشرت العباد سے ہونیوالی ملاقات نے سیاسی میدان میں نئی ہلچل مچا دی، اس ملاقات کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد بیرون ملک روانہ ہوگئے، جہاں ان کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر کراچی کی وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ سے ملاقاتوں اور وزیراعلیٰ کی بلاول بھٹو زرداری سے گزشتہ روز ہونیوالے میٹنگ کے بعد آج نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس طلب کرليا، دوسری جانب ڈاکٹر عشرت العباد خان بھی دبئی روانہ ہوگئے، جہاں ان کی آصف زرداری سے ملاقات کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کور کمانڈر کراچی جنرل نوید مختیار کی وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ عشرت العباد سے ہونیوالی ملاقات نے سیاسی میدان میں نئی ہلچل مچا دی۔ کور کمانڈر سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان بیرون ملک روانہ ہوگئے، جہاں ان کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق گورنر سندھ عسکری قیادت کا سیاسی قیادت کو اہم پیغام دینے کیلئے گئے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو زرداری سے منگل کے روز بلاول ہاؤس میں کی ملاقات کی، جس کے نتیجے میں آج بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ہوم گراؤنڈ نوڈیرو ہاؤس میں لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے ایم پی اے، ایم این ایز، وزراء اور سینیٹرز کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ سیاسی پنڈتوں کے مطابق پیپلز پارٹی کے مستقبل کے فیصلے ملک کے اندر بلاول بھٹو زرداری اور ملک کے باہر آصف علی زرداری کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 483555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/483555/گورنر-سندھ-ڈاکٹر-عشرت-العباد-عسکری-قیادت-کا-ا-صف-زراری-کے-نام-اہم-پیغام-لیکر-دبئی-رونہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org