QR CodeQR Code

ہندوستان نے روس سے 48 ایم آئی، 17 ہیلی کاپٹروں کی خریداری اور آکاش میزائل کی منظوری دیدی

2 Sep 2015 22:01

اسلام ٹائمز: بھارتی وزارت دفاع نے ہیلی کاپٹروں کی خریداری اور میزائل کی تیاری کی منظوری دی ہے۔ ہندوستان تقریباً ایک ارب دس کروڑ ڈالر مالیت کے 48 ایم آئی 17 وی فائیو ہیلی کاپٹر روس سے خریدے گا جبکہ آکاش میزائل کی تیاری پر چار ارب 79 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئیگی۔


اسلام ٹائمز۔ ہندوستان نے روس سے مزید 48 ایم آئی، 17 وی فائیو ہیلی کاپٹروں کی خریداری اور زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل آکاش کی تیاری کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے ہیلی کاپٹروں کی خریداری اور میزائل کی تیاری کی منظوری دی ہے۔ ہندوستان تقریباً ایک ارب دس کروڑ ڈالر مالیت کے 48 ایم آئی، 17 وی فائیو ہیلی کاپٹر روس سے خریدے گا جبکہ آکاش میزائل کی تیاری پر چار ارب 79 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئیگی۔ ہندوستان فرانس سے رافیل لڑاکا جیٹ طیاروں کی خریداری میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ ڈیفنس ایکوزیشن کونسل نے جو وزارت دفاع کے اہم فیصلے کرتی ہے کا اجلاس نئی دہلی میں ہوا جس میں رافیل طیاروں کی قیمت طے کرنے والی کمیٹی نے کونسل کو بریفنگ دی۔


خبر کا کوڈ: 483624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/483624/ہندوستان-نے-روس-سے-48-ایم-آئی-17-ہیلی-کاپٹروں-کی-خریداری-اور-آکاش-میزائل-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org