0
Wednesday 2 Sep 2015 23:07

نواز حکومت کے احکامات پر سندھ میں انتقامی کارروائیاں خطرناک بات ہے، بلاول بھٹو

نواز حکومت کے احکامات پر سندھ میں انتقامی کارروائیاں خطرناک بات ہے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سندھ میں انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، اور اس طرح وفاقی حکومت کے احکامات پر سندھ میں انتقامی کارروائیاں خطرناک بات ہے۔ لاڑکانہ کے نوڈیرو ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور بختاور بھٹو زرداری سمیت دیگر پارٹی رہنما اور صوبائی وزرا نے بھی شرکت کی، اجلاس میں سندھ حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جبکہ صوبے میں وفاقی اداروں کی کارروائیوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔ اجلاس کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ سندھ میں انتقامی کارروائیاں کر رہی ہیں، اس طرح وفاقی حکومت کے احکامات پر سندھ میں انتقامی کارروائیاں خطرناک بات ہے، جبکہ نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں سے صوبائی خودمختاری متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں صوبے کو تقسیم کرنے والے حالات نہیں، صوبے کی تقسیم کیلئے بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سوچ رکھنے والے اپنے خیالات بدل لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے، پارٹی رہنما کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے بھرپور صلاحیتوں سے کام لیں۔
خبر کا کوڈ : 483640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے