0
Wednesday 2 Sep 2015 23:32

سید یوسف رضا گیلانی کی نویں مقدمے میں بھی حفاظتی ضمانت منظور

سید یوسف رضا گیلانی کی نویں مقدمے میں بھی حفاظتی ضمانت منظور
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی 9 ویں مقدمے میں بھی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے، جبکہ ان کی ضمانت 7 روز کے لیے منظور کی گئی ہے۔ ضمانت کی درخواست فاروق ایچ نائیک کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور اسی لیے یہاں پہنچے ہیں۔ انھوں نے الزام لگایا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے پیپلز پارٹی کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ یوسف گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اہلکار گزشتہ دنوں ملتان میں واقع ان کے گھر آئے اور گھریلو ملازمین کو حراساں کیا۔ واضح رہے کہ عدالت نے گزشہ روز 8 مقدمات میں سید یوسف رضا گیلانی کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹڈاپ) کیس میں ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر امین فہیم کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے تھے۔ وفاقی انسداد بدعنوانی عدالت نے پیپلز پارٹی کے دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔ فیڈرل اینٹی کرپشن کورٹ میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ٹڈاپ اسکینڈل میں 12 مقدمات کے چالان پیش کیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 483645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش