0
Saturday 5 Sep 2015 00:12

3 برس میں 20 لاکھ نوجوانوں کو مختلف فنون کی تربیت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، شہباز شریف

3 برس میں 20 لاکھ نوجوانوں کو مختلف فنون کی تربیت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لندن میں ورکرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا روشن مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں بااختیار بنا کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے روشن مستقبل اور انہیں بااختیار بنانے کے پروگراموں کیلئے مالی سال 2015-16 کے بجٹ میں اربوں روپے مختص کیے ہیں، حکومت نوجوانوں کی فلاح و ترقی کیلئے انقلابی پروگرام پر عمل پیرا ہے،آئندہ 3 برس کے دوران صوبے میں 20 لاکھ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مختلف فنون کی تربیت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس ضمن میں نوجوانوں کو اندرون اوربیرون ملک روزگار کے قابل بنانے کیلئے فنی تربیت کا بڑا پروگرام ترتیب دیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک ہزاروں نوجوانوں کو فنی تربیت دی جاچکی ہے اوراس شاندار پروگرام کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے، ہنر مند افرادی قوت کسی بھی ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے میں کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے لندن میں ن لیگ یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں، 31ارب روپے کی لاگت سے اپنا روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں میں 50 ہزار گاڑیاں نہایت شفاف طریقے سے تقسیم کی جارہی ہیں،اعلیٰ تعلیمی نتائج حاصل کرنیوالے نوجوانوں میں لیپ ٹاپ سکیم کیلئے ساڑھے پانچ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، یوتھ انٹرن شپ پروگرام کیلئے 2ارب جبکہ خود روزگار سکیم کیلئے بھی 2ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 483646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش