QR CodeQR Code

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ڈی آئی جی جاں بحق

3 Sep 2015 09:32

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق قاضی عبدالواحد اپنے گھر سے نکل کر کہیں جا رہے تھے کہ گھر سے کچھ فاصلے پر موجود موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ان پر اندھادھند فائرنگ کر دی۔ قاضی عبدالواحد بلوچستان پولیس سے بطور ڈی آئی جی کوئٹہ دو سال قبل ریٹائرڈ ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان پولیس کے سابق ڈی آئی جی قاضی عبدالواحد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق قاضی عبدالواحد سریاب کی عارف گلی میں اپنے گھر سے نکل کر کہیں جا رہے تھے کہ گھر سے کچھ فاصلے پر موجود موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ان پر اندھادھند فائرنگ کر دی، ان کی گاڑی میں پندرہ گولیاں ماری گئیں جس میں آٹھ گولیاں قاضی عبدالواحد کو لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے، انہیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ قاضی عبدالواحد بلوچستان پولیس سے بطور ڈی آئی جی کوئٹہ دو سال قبل ریٹائرڈ ہوئے تھے، وہ دوران سروس کوئٹہ،خضدار اور نصیر آباد سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں اپنے فرائض انجام دے چکے تھے۔


خبر کا کوڈ: 483684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/483684/کوئٹہ-میں-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-سابق-ڈی-ا-ئی-جی-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org