0
Thursday 3 Sep 2015 10:43

کوئٹہ، کرپشن کیس میں کیو ڈی اے کے 5 سابق افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ، کرپشن کیس میں کیو ڈی اے کے 5 سابق افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کی احتساب عدالت نے بدعنوانی کے مقدمے میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پانچ سابق افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ وارنٹ گرفتاری ہزار گنجی کمرشل کمپلیکس منصوبے میں اکتالیس کروڑ روپے کی کرپشن سے متعلق نیب بلوچستان کی جانب سے دائر کئے گئے ریفرنس کی سماعت کے دوران جاری کئے گئے۔ نیب حکام کے مطابق دو ہزار دو میں شروع کئے گئے ہزار گنجی کمرشل کمپلیکس منصوبے میں بدعنوانی کی شکایات پر دو ہزار چار میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ گیارہ سالہ تحقیقات میں پتہ چلا کہ کیو ڈی اے نے بورڈ آف ریونیو بلوچستان سے حاصل کردہ پانچ سو ایکڑ اراضی کی پلاٹنگ کی۔ اصل منصوبے کے مطابق 964 پلاٹ شفاف نیلامی عمل کے ذریعے درخواست دہندگان میں الاٹ کرنے تھے۔ تاہم اتھارٹی کے افسران نے پلاٹنگ منصوبے پر ازخود نظرثانی کرکے پلاٹوں کی تعداد میں اضافی تخلیق کی۔ 2158 پلاٹ تشکیل دیکر 1744 اضافی پلاٹ شفاف نیلامی کے بجائے خلاف ضابطہ من پسند افراد میں تقسیم کر دیئے، جبکہ پارک اور مسجد کے لئے مختص پلاٹس بھی فروخت کر دیئے۔ جس سے مجموعی طور پر قومی خزانے کو 41 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب نے ٹھوس شواہد کی روشنی میں نیب کے سابق افسران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا۔ نیب کی درخواست پر عدالت نے سابق ڈی جی کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی محمد ذاکر، ڈائریکٹر پلاننگ زاہد بگٹی، سابق ڈآئریکٹر اسٹیٹ ظفر اقبال اور سابق آفس اسسٹنٹ اختر محمد سمیت پانچ ملزمان کے ناقابل ضمانٹ وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور انہیں گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 483714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش