0
Thursday 3 Sep 2015 18:58

پشاور میں جھڑپ، تین پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک حملہ آور ہلاک

پشاور میں جھڑپ، تین پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک حملہ آور ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید، 7 افراد زخمی ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ پشاور کے علاقے ارمڑ میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ پولیس کے مطابق پشاور میں ارمڑ کے علاقے بغوانان میں معمول کے مطابق پولیس کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ ایک مکان میں چھپے دہشت گردوں پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ پولیس اہلکار اپنے زخمی ساتھی کو موبائل میں ڈال کر ہسپتال منتقل کر رہے تھے کہ ملزمان نے موبائل پر بھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک شہری اور 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے واقعہ میں شہید ہونے والے ڈرائیور رومان، کانسٹیبل عبدالرحمان اور سناپر ڈاگ کے اہلکار دوست محمد کے جسد خاکی لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیئے جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق 3زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے اسلم نامی دہشت گرد مارا گیا۔
خبر کا کوڈ : 483810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش