0
Friday 4 Sep 2015 09:22

پاکستانی موقف سے کشمیری جذبہ آزادی کو نئی زندگی ملی ہے، علی گیلانی

پاکستانی موقف سے کشمیری جذبہ آزادی کو نئی زندگی ملی ہے، علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کہتے ہیں کہ پاکستان کشمیر پر حالیہ موقف پر ڈٹا رہے تو کشمیری قوم کا نصب العین مستحکم ہوگا۔ جس کے بعد بھارت عالمی برادری کے سامنے جواب دہ ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منگل کو نئی دلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط سے ملاقات میں انہیں علی گیلانی کا نواز شریف کے نام لکھا گیا خط دیا ہے۔ جس میں لکھا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کے حالیہ موقف اور حمایت سے کشمیریوں میں آزادی کے جذبے کو نئی زندگی ملی ہے اور اس سے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کی گونج سنائی دی ہے۔ دنیا اس حقیقت سے آگاہ ہوئی کہ کشمیر محض پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع نہیں، بلکہ 1کروڑ 30لاکھ افراد کی جدوجہد، بنیادی اور پیدائشی حقوق کا معاملہ ہے۔ خط میں حریت رہنما نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر پاکستان حکومت، فوج اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 483893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش