0
Friday 4 Sep 2015 12:51

کوئٹہ کے 2 سیوریج نالوں کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ کے 2 سیوریج نالوں کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پولیو کے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ شہر کے نواحی علاقوں میں دو سیوریج نالوں کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ انسداد پولیو سینٹر کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقوں جتک تختانی بائی پاس اور سرپل خروٹ آباد کے سیوریج نالوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ جس کے بعد خطرہ ہے کہ اس نالے کے آس پاس رہنے والے بچے اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں سال بلوچستان میں کوئٹہ سے پولیو کے دو کیسز پہلے ہی رپورٹ ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 483919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب