0
Friday 4 Sep 2015 13:57

بلاول بھٹو کا پارٹی کے منتخب نمائندوں کے عزیزوں کو بلدیاتی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ

بلاول بھٹو کا پارٹی کے منتخب نمائندوں کے عزیزوں کو بلدیاتی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے منتخب نمائندوں کے عزیزوں کو بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں نئے چہرے سامنے لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کے منتخب نمائندوں کے عزیزوں کو ٹکٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو سختی سے اس فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی منتخب نمائندے کے رشتے دار کو بلدیاتی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا، اور اس حوالے سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بلاول بھٹو کے فیصلے کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا ہے، کیونکہ پارٹی کے بیشتر وزرا اور منتخب اراکین بلدیاتی انتخابات میں اپنے بیٹوں اور بھائیوں سمیت دیگر عزیز و اقارب کو پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے بلدیاتی الیکشن لڑانا چاہتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 483936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش