0
Friday 4 Sep 2015 18:21

منظم سازش کے تحت پاکستان میں عریانی کو فروغ دیا جا رہا ہے، عاکف طاہر

منظم سازش کے تحت پاکستان میں عریانی کو فروغ دیا جا رہا ہے، عاکف طاہر
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام کی اپیل پر ملک بھر میں عالمی یوم حجاب منایا گیا۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں حجاب کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے کانفرسیز، سیمینار، مذاکرے اور تقریبات منعقد کی گیئں۔ مرکزی تقریب انجمن طالبات اسلام پنجاب کے زیر اہتمام لاہور میں مقامی یونیورسٹی میں ’’عالمی یوم حجاب کے موقع پر سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس سے مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام چودھری محمد عاکف طاہر نے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے پردگی اور عریانی و فحاشی کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہے، اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ مغربی تہذیب کو پاکستان میں پھیلنے سے روکنا ہو گا۔ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عریانی و فحاشی کو فروغ دے کر مسلم نوجوانوں کے اخلاق کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ مسلم خواتین حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کو اپنا آئیڈیل بنائیں اور بے پردگی کے کلچر کو مسترد کر دیں۔ صدر انجمن نے کہا حجاب عورت کا گہنا ہے، حجاب اوڑھنا اسلام کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے، دنیا بھر کی حجاب مخالف تحریکیں ناکام ہوگئیں ہیں، اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اسلام نے زندگی گزارنے کے قواعد و ضوابط متعین کئے ہیں۔ حجاب اسلامی معاشرے کا لازمی جز ہے۔ اے ٹی آئی کے مرکزی رہنما محمد اکرم رضوی نے کہا کہ حجاب کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اسلامی کلچر کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔ وطن عزیز کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا تاکہ اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق زندگی بسر کر سکیں۔ سامراجی قوتیں وطن عزیز میں مادر پدر آزادی اور ہماری تہذیب اور ثقافت پر حملہ آور ہیں۔ لادین قوتوں کی سازشوں کے آگے بند باندھنے کیلئے حیاء کا کلچر عام کرنے کی ضرورت ہے۔ سیمینار سے انجمن طالبات اسلام صوبہ پنجاب کی ذمہ دارن نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں طالبات نے حجاب کے حق اور مغربی ثقافت کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 483970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش