0
Friday 4 Sep 2015 22:47

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، 10 ستمبر کو ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، 10 ستمبر کو ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس دس ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔ جس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں آئندہ ہفتے جمعرات کے روز طلب کئے گئے ایپکسس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ اور چاروں وزرائے اعلی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر اور ڈی جی رینجرز سمیت چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور ہوم سیکرٹریز بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس کو نیشنل ایکشن پلان پر پیشرفت سے متلق اہم بریفنگ دی جائیگی اور موجودہ صورتحال سے آگاہ جائیگا۔ وزیراعظم نے ایپکس کمیٹی اجلاس بلانے کا فیصلہ آرمی چیف سے ملاقات کے دوران کیا۔ یاد رہے کہ جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم سے ایک ہفتے میں یہ تیسری ملاقات تھی جس میں ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں میں دہشتگردوں اور شرپسند عناصر کیخلاف جاری آپریشن پر بھی بات چیت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 483993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش