QR CodeQR Code

دینی مدارس کے پانچوں وفاقوں کو بورڈ کا درجہ دینے پر اتفاق

4 Sep 2015 19:30

اسلام ٹائمز: مدارس کو بورڈ کا درجہ دینے کے لئے سیکرٹری وزارت تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مدارس کے اکاوٗنٹ کے معاملات حل کرنے کے لئے گورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ دینی مدارس کی قیادت کے براہ راست مذاکرات کا اہتمام کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اہم اجلاس کے دوران مدارس کے پانچوں وفاقوں کو امتحانی بورڈ کا درجہ دینے پر اتفاق کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ اسلام آباد میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی صدارت میں دینی مدارس کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رجسٹریشن، کوائف اور مدارس کے پانچوں وفاقوں کو امتحانی بورڈز کا درجہ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ مدارس کو بورڈ کا درجہ دینے کے لئے سیکرٹری وزارت تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مدارس کے اکاوٗنٹ کے معاملات حل کرنے کے لئے گورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ دینی مدارس کی قیادت کے براہ راست مذاکرات کا اہتمام کیا جائے گا۔ اجلاس میں مولانا محمد حنیف جالندھری جنرل سیکرٹری وفاق المدارس سمیت دینی مدارس کے پانچوں وفاقوں کے قائدین نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 483997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/483997/دینی-مدارس-کے-پانچوں-وفاقوں-کو-بورڈ-کا-درجہ-دینے-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org