QR CodeQR Code

جو شخص مذہب کی آڑ میں شیعہ اور سنی کےدرمیان تفرقہ ڈالے اسلام دشمن عناصر کا آلہ کار اور ایجنٹ ہے،سید علی خامنہ ای

13 May 2009 11:40

رہبر انقلاب اسلامی ایران، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صوبہ کردستان کے دارالحکومت سنندج کے آزادی اسکوائر اور اس کے اطراف میں جمع ہونے والے لاکھوں افراد کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص مذہب کی آڑ میں، یا شیعہ و سنی کی حمایت میں،


رہبر انقلاب اسلامی ایران، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صوبہ کردستان کے دارالحکومت سنندج کے آزادی اسکوائر اور اس کے اطراف میں جمع ہونے والے لاکھوں افراد کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص مذہب کی آڑ میں، یا شیعہ و سنی کی حمایت میں، قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کرے، چاہے وہ شیعہ ہو یا سنی ، وہ اسلام دشمن عناصر کا آلہ کار اور  ایجنٹ ہے، چاہے وہ اسکا ارتکاب دانستہ طور پر کرے یا غیردانستہ طور پر۔رہبر  انقلاب اسلامی  نے دشمن کے غیردانستہ عوامل و عناصر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا  عراق و افغانستان اور پاکستان میں بہت سے وہابی اور سلفی عناصر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے ہیں لیکن وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ وہ دشمن کے آلہ کار ہیں اسی طرح وہ شیعہ بھی جو اہلسنت کے مقدسات کی توہین کرتا ہے دانستہ یا غیر دانستہ ،وہ بھی دشمن کا آلہ کار ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ وہابیوں اور سلفیوں کی نظر میں شیعہ اور سنی دونوں کافر ہیں، کیونکہ شیعہ اور اہلسنت دونوں اہلبیت (ع) سے محبت رکھتے ہیں اور جو لوگ اہلبیت(ع) سے محبت رکھتے ہیں وہ سلفیوں اور وہابیوں کی نظر میں کافر ہیں۔ وہابی، اہلسنت قادریوں اور نقشبندیوں کو کافر کہتے ہیں چاہے وہ دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس غلط اور منحرف فکر کے لوگ مسلمانوں کی صفوں میں اختلافات ڈالنے پر مامور ہیں اسی طرح وہ شیعہ بھی دشمن کا آلہ کار ہے جو اہلسنت کے مقدسات کی توہین کسی خاص ہدف یا نادانی کی بنا پر کرتا ہے، لہذا ان دونوں گروہوں کی رفتار شرعی طور پر حرام اور اسلامی قوانین  کے خلاف ہے۔


خبر کا کوڈ: 4841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/4841/جو-شخص-مذہب-کی-آڑ-میں-شیعہ-اور-سنی-کےدرمیان-تفرقہ-ڈالے-اسلام-دشمن-عناصر-کا-آلہ-کار-ایجنٹ-ہے-سید-علی-خامنہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org