0
Saturday 5 Sep 2015 18:44

وطن کیخلاف سازشیں ناکام بنانے کیلئے 65ء والے جذبے کی ضرورت ہے، راغب نعیمی

وطن کیخلاف سازشیں ناکام بنانے کیلئے 65ء والے جذبے کی ضرورت ہے، راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی سکالر و ناظم جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے، وطن عزیز کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے 1965 والا جذبہ اپنانا ہو گا، آج پوری پاکستان قوم کو آگے بڑھنے کا عزم اور عہد کرنا ہو گا، آپریشن ضرب عضب کی بدولت پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، تعمیر وطن کے لئے تمام محبت وطن قوتیں حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ یہ بات انہوں نے جامعہ نعیمیہ سے یوم دفاع کی مناسبت سے منتعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی آفیسرز اور جوان قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، یوم دفاع پاکستان، پاکستانی عوام اور مسلح افواج کی ناقابل تسخیر جرأت کی یاد دلاتا ہے، جس کی بدولت دشمن جو تعداد اور ساز و سامان میں بہت زیادہ تھا، اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، تمام بری، بحری اور فضائی معرکوں میں مادر وطن کے دفاع کے لئے افواج پاکستان کی ثابت قدمی اور غیر متزلزل عزم ان کی امتیازی خصوصیات تھیں جن کا انہوں نے بھرپور مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے شہداء کو ان کی عظیم قربانیوں کے لئے جو بہادری اور شجاعت کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہم ان غازیوں کو بھی سلام کرتے ہیں جن کی بہادری کے کارناموں نے ہماری تاریخ میں جرأت اور بہادری کے نئے باب رقم کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 484155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش