QR CodeQR Code

وطن عزیز کا دفاع شہدا کے خون کے باعث مضبوط ہے،اعجاز ہاشمی

5 Sep 2015 19:03

اسلام ٹائمز:جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ نجی جہادی لشکر سازی اور فرقہ واریت نے ملکی سلامتی اور قومی وحدت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اس کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں رینجرز کے آپریشن نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، اس سے قومی دفاع پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے یوم دفاع پاکستان ہمیں نئے عزم اور حوصلہ عطا کرتا ہے، جب دشمن کی فتح کی امید کو افواج پاکستان نے اس کو دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔ یوم دفاع پر اپنے پیغام میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ وطن عزیز کا دفاع شہدا کے خون کے باعث مضبوط ہے، جس پر قوم کا سر فخر سے بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کی تاریخ بہادری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے، ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواج پاکستان کے ساتھ سول سوسائٹی نے بھی دہشت گردی کی جنگ میں شہادتیں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم دفاع اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار ہے کہ ہم قومیتوں، فرقہ بازی اور مذہبی منافرت سے دور ہو کر تمام طبقات کی حیثیت کو تسلیم کریں گے اور ان کو حقوق بھی دیں گے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ نجی جہادی لشکر سازی اور فرقہ واریت نے ملکی سلامتی اور قومی وحدت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اس کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں رینجرز کے آپریشن نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، اس سے قومی دفاع پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے ناراض بلوچوں کو ساتھ بٹھا کر انہیں قومی دھارے میں لانے پر آمادہ کیا جائے اور باقی وفاقی اکائیوں کی طرح گلگت بلتستان کو بھی آئینی حقوق دیئے جائیں، یہی دفاع وطن کی کامیابی ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 484159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484159/وطن-عزیز-کا-دفاع-شہدا-کے-خون-باعث-مضبوط-ہے-اعجاز-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org