0
Saturday 5 Sep 2015 19:25

ڈی آئی خان، کالعدم تنظیم کا اہم دہشتگرد گرفتار

ڈی آئی خان، کالعدم تنظیم کا اہم دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگردی کے مختلف واقعات میں مطلوب اہم دہشتگرد جمیل عرف ذکریا کو گرفتارکرلیا ہے۔ دہشتگرد جمیل عرف ذکریا سکیورٹی اداروں کو دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھا۔ سی ٹی ڈی نے جمیل کے ساتھی دہشتگرد سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں سرچ آپریشن سرانجام دیا۔ واضح رہے کہ جمیل عرف ذکریا کے ساتھی دہشتگرد کو پولیس نے چند روز قبل حراست میں لیا تھا، جس کے بعد دوران تفتیش اس نے دہشتگردی کے متعدد واقعات میں اعتراف جرم کرتے ہوئے جمیل عرف ذکریا کے بارے میں معلومات فراہم کیں تھیں۔ گرفتار دہشتگرد جمیل عرف ذکریا کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 484163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش