QR CodeQR Code

6 ستمبر دشمن کی نابودی کا دن ہے، امامیہ چیف اسکاؤٹ توقیر مہدی

6 Sep 2015 17:20

اسلام ٹائمز: لاہور میں تقریب سے خطاب میں امامیہ چیف سکاؤٹ کا کہنا تھا کہ کسی نے بھی اس سرزمین پاکستان کیجانب میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ نکال دی جائے گی، یوم دفاع پاکستان پوری قوم کیلئے تجدید عہد کا دن ہے، 6 ستمبر ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی سرحدوں کے غیور اور بہادر جوانوں نے اپنا نام شہیدوں کی فہرست میں رقم کروایا، انکی شجاعت ناقابل یقین ہے، جسکی کوئی مثال پیش نہیں کی جاسکتی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کو آج بھی داخلی و خارجی دشمنان سے خطرہ ہے، خارجی طور پر امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور انڈیا پاکستان کو زک پہنچانے کی تاک میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ چیف اسکاؤٹ نے یوم دفاع کے حوالے سے مرکزی دفتر آئی ایس او لاہور میں اسکاؤٹس سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر، یوم دفاع دشمن کی نابودی کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام اور حفاظت میں شہداء کی قربانیاں ہیں۔ 6 ستمبر یوم دفاع جہاں ہماری خوشی کا موقع ہے، وہیں دشمن کی نابودی کا اعلان بھی ہے کہ اگر کسی نے بھی اس سرزمین پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ نکال دی جائے گی، یوم دفاع پاکستان پوری قوم کیلئے تجدید عہد کا دن ہے، 6 ستمبر ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی سرحدوں کے غیور اور بہادر جوانوں نے اپنا نام شہیدوں کی فہرست میں رقم کروایا، ان کی شجاعت ناقابل یقین ہے، جس کی کوئی مثال پیش نہیں کی جاسکتی۔ شہید یاسر، شہید اعتزاز اور شہید عزیز بھٹی جیسے جری و بہادر جوان جب تک پاکستان کی سرزمین موجود ہیں، اس ملک کو کوئی بیرونی یا اندرونی دشمن نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ توقیر مہدی کا کہنا تھا کہ امامیہ اسکاؤٹس پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہیں، بھارت کی طرف سے جارحیت کی صورت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 484347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484347/6-ستمبر-دشمن-کی-نابودی-کا-دن-ہے-امامیہ-چیف-اسکاؤٹ-توقیر-مہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org