QR CodeQR Code

ناہید خان اور صفدر عباسی کا بے نظیر بھٹو قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ

6 Sep 2015 17:23

اسلام ٹائمز: ناہید خان نے کہا کہ آصف زرداری کے ڈرائیور نے مجھ پر الزام لگایا ہے، عدالت سے استدعا کرینگے کہ ہمیں بھی سنا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی ورکرز کے رہنمائوں ناہید خان اور صفدر عباسی نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیاہے۔ ناہید خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ کل عدالت سے مقدمے کا ریکار ڈ حاصل کرینگی۔ اپنے وکلاء سے مشورے کے بعد عدالت کو مقدمے میں فریق بننے کی درخواست دینگے۔ ناہید خان نے کہا کہ آصف زرداری کے ڈرائیور نے مجھ پر الزام لگایا ہے، عدالت سے استدعا کرینگے کہ ہمیں بھی سنا جائے۔


خبر کا کوڈ: 484349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484349/ناہید-خان-اور-صفدر-عباسی-کا-بے-نظیر-بھٹو-قتل-کیس-میں-فریق-بننے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org