0
Wednesday 29 Dec 2010 13:38

الطاف حسین بڑے بھائی ہیں ناراض نہیں ہونے دوں گا،زرداری

الطاف حسین بڑے بھائی ہیں ناراض نہیں ہونے دوں گا،زرداری
کراچی:اسلام ٹائمز-صدر آصف زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔صدر کا کہنا ہے کہ الطاف حسین بڑے بھائی ہیں ناراض نہیں ہونے دوں گا۔ذرائع کے مطابق بلاول ہاوس میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدر اہم اجلاس ہوا،جس مین گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد،وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ،رحمان ملک اور وفاقی وزیر قانون بابر اعوان شریک ہوئے۔اس موقع پر صدر نے کے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کئے جائیں گے،الطاف حسین بڑے بھائی ہیں ناراض نہیں ہونے دوں گا۔اجلاس میں وزیراعلی سندھ کو ہدایت کی گئی کہ سندھ کے معاملات میں ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں۔
بلاول ہاوس کے ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی،چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں خوشخبری ملے گی۔اس سے قبل رحمان ملک نے گورنر ہاوس میں گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی اس موقع پر رحمان ملک نے کہا کہ ایم کیو ایم صوبے اور وفاق میں اتحادی ہے اور اتحادی جماعت ہی رہے گی،جس کے بعد رحمان ملک گورنر سندھ کے ہمراہ بلاول ہاوس چلے گئے۔بلاول ہاوس سے واپسی پر ڈاکٹر عشرت العباد اور رحمان ملک کے درمیان ایک اور ملاقات ہوئی۔جس میں مسائل کے مرحلہ وار حل پر اتفاق کیا گیا۔رحمان ملک کا کہنا ہے کہ مفاہمت کا عمل ہر صورت آگے بڑہے گا۔ 
اس سے قبل بلاول ہاوس کراچی میں اے این پی کے سینئر نائب صدر سینیٹر حاجی عدیل نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی،جس میں حاجی عدیل نے صدر زرداری کو پارٹی تحفظات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں مفاہمتی عمل جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فون گفتگو ہوئی۔ جس میں الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ وہ کراچی میں امن و امان کے قیام، پختون اور غیر پختون باشندوں کے درمیان پائی جانیوالی غلط فہمیوں کے خاتمے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ادھر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور الطاف حسین درمیان بھی ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔ شیخ رشید نے ایم کیو ایم پر نواز شریف کے الزامات کی مذمت کی اور کہا کہ ایم کیو ایم قومی ایشوز کی سیاست کر رہی ہے۔چوہدری شجاعت حسین اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان بھی ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔جس میں چوہدری شجاعت نے مولانا فضل الرحمان کے وزیراعظم کی تبدیلی کے مطالبے کی حمایت کر دی۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مسائل کے حل کیلئے متحد ہونا پڑے گا۔ ادھر برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی صدر زرداری کو ٹیلیفون کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماوٴں نے دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈیوڈ کیمرون نے صدر کو یقین دلایا کہ برطانیہ پاکستان مین ترقی اور جمہوری استحکام کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔


خبر کا کوڈ : 48435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش