QR CodeQR Code

یوم دفاع، وزیراعظم کی عزیز بھٹی شہید کی جائے شہادت پر حاضری

6 Sep 2015 17:31

اسلام ٹائمز: بگل بجا کر شہید کو سلامی پیش کی گئی جبکہ وزیر اعظم نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان سمیت دیگر عسکری و سیاسی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قوم شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ افواج پاکستان نے سرحدوں کی نگرانی کےساتھ دہشت گردی کیخلاف شاندار کردار ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے۔ 65ء کی جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوانے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کر رہی ہے۔ لاہور میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے میجر عزیز بھٹی کی جائے شہادت پر حاضری دی اور وطن کی خاطر جان نثار کرنیوالے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر بگل بجا کر شہید کو سلامی پیش کی گئی جبکہ وزیر اعظم نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان سمیت دیگر عسکری و سیاسی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قوم شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ افواج پاکستان نے سرحدوں کی نگرانی کےساتھ دہشت گردی کیخلاف شاندار کردار ادا کیا۔ لاہور میں میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے میجر جنرل فدا حسین نے چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے شہید کے بیٹے تیمور شریف اور بہو نوشین شریف نے بھی قبر پر حاضری دی۔ بیٹے نے کہا کہ والد کی قبر پر سارا سال آتے ہیں لیکن چھ ستمبر کو یہاں آنے پر کیفیت ہی الگ ہوتی ہے۔ شہید کی بہو نوشین شریف میں بھی قوم کی قربانی کا جذبہ کم نہیں۔ کہتی ہیں کہ ان کی بیٹیاں بھی اپنے دادا کے نقش قدم پر چلیں گی۔ صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے ڈی سی او لاہور محمد عثمان نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ عوام کی بڑی تعداد شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آتی رہی۔


خبر کا کوڈ: 484353

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484353/یوم-دفاع-وزیراعظم-کی-عزیز-بھٹی-شہید-جائے-شہادت-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org