0
Sunday 6 Sep 2015 18:20

لاہور، پی اے ایف بیس پر یوم دفاع کی مناسبت سے تقریب

لاہور، پی اے ایف بیس پر یوم دفاع کی مناسبت سے تقریب
اسلام ٹائمز۔ یوم دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ کی جانب سے کینٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی اے ایف کے زیر استعمال لڑاکا طیاروں اور دفاعی آلات کی نمائش کی گئی جبکہ لڑاکا طیاروں کےفضائی مظاہرے سے شرکاء بے حد محظوظ ہوئے۔ پی اے ایف بیس کینٹ میں پاک فضائیہ کی جانب سے پچاس سالہ یوم دفاع کی تقریب میں ایئر مارشل (ر) ظفر احمد چودھری، پاک فضائیہ سنٹرل کمانڈ کے سربراہ ایئر وائس مارشل جواد سعید، بیس کمانڈر پی اے ایف حامد فراز نے خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں شہدا کی فیملیز، اعلی سول ملٹری افسران اور دیگر شخصیات سمیت سکولوں کے طلبا بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ مہمان خصوصی ایئر مارشل (ر) ظفر احمدچودھری نے فیتا کاٹ کر تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر نمائش میں پاک فضائیہ کے زیر استعمال جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 معراج، اور ایف 7 لڑاکا طیاروں سمیت دیگر ایئر ڈیفنس آلات نمائش کے لیے رکھے گئے تھے۔ نمائش میں پاک فضائیہ سے متعلق کتب بھی رکھی گئیں تھیں اور تاریخی جنگی تصاویر کو بھی آویزاں کیا گیا تھا جبکہ الٹر لائٹ اور ایرو ماڈلنگ طیاروں کے مظاہروں سے شرکاء بے حد محظوظ ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 484362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب