0
Sunday 6 Sep 2015 20:18

شجر کاری مہم کو نصاب کا حصہ بنائیں گے، سراج الحق

شجر کاری مہم کو نصاب کا حصہ بنائیں گے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کارکنان سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے قوم سے اپیل کی کہ ہر پاکستانی ایک پودا لگاکر پاکستان کو کلین اور گرین بنانے کی مہم کو کامیاب بنائے۔ علمائے کرام بھی منبر و محراب سے شجر کاری مہم کے لیے عوام کو دعوت دیں، تمام پاکستانیوں کو شجر کاری مہم میں حصہ لینا چاہیے۔ اللہ نے موقع دیا تو شجر کاری مہم کو نصاب کا حصہ بنائیں گے اور طلبہ و طالبات کو امتحانوں میں پودا لگانے کے نمبر دیے جائیں گے۔ سراج الحق نے کہا کہ ہمارا وژن ہے کہ ہم پاکستان کو ایک سرسبز و شاداب پاکستان بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں ماحول کو بہتر بنانے کے لیے گرین پارٹیاں کام کرتی ہیں مگر ہمارے ہاں اس طرف کوئی دھیان نہیں دیا جاتا۔ اگر ہر پاکستانی ایک پودا لگائے تو ہر سال اٹھارہ کروڑ پودوں کا اضافہ ہوسکتا ہے، جس سے دیکھتے ہی دیکھتے چند سال میں پاکستان دنیا کا خوبصورت ترین ملک بن سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 484381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش