QR CodeQR Code

وطن کے لئے قربانیاں دینے والے امر ہو جاتے ہیں، ڈی سی او سرگودہا

6 Sep 2015 23:17

اسلام ٹائمز: یونیورسٹی روڈ سرگودہا پر شہداء کی یادگار کی تعمیر کا معائنہ کرتے ہوئے ڈی سی او ثاقب منان نے کہا کہ اہل سرگودھا کو یہ یادگار شہیدوں کی یاد دلاتی رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سرگودہا میں یوم دفاع کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او ثاقب منان نے کہا ہے کہ ملک کے لئے قربانیاں دینے والے امر ہو جاتے ہیں،ان کا نام کبھی مٹ نہیں سکتا۔ یونیورسٹی روڈ سرگودہا پر شہداء کی یادگار کی تعمیر کا معائنہ کرتے ہوئے ڈی سی او ثاقب منان نے کہا کہ اہل سرگودھا کو یہ یادگار شہیدوں کی یاد دلاتی رہے گی، اہل ثروت کو چاہیے کہ وہ اس نوعیت کی یادگاریں دیگر مقامات پر بھی تعمیر کروائیں۔


خبر کا کوڈ: 484409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484409/وطن-کے-لئے-قربانیاں-دینے-والے-امر-ہو-جاتے-ہیں-ڈی-سی-او-سرگودہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org