QR CodeQR Code

سانحہ پشاور اور کراچی جیسے واقعات سے نبرد آزما ہونا صرف فوج ہی کا کام ہے، چوھدری شجاعت حسین

7 Sep 2015 23:31

اسلام ٹائمز: لاہور میں یوم دفاع کی مناسبت سے لانس نائک محفوظ شہید کے مزار پر حاضری اور فاتخہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما نے کہا کہ مضبوط فوج کے کردار سے ہی پاکستان موجودہ مشکلات سے نکل سکتا ہے، کہ پاک فوج اور عوام ایک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے یوم دفاع کی مناسبت سے لانس نائک محفوظ شہید کے مزار پر حاضری دی اور فاتخہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مضبوط فوج کے کردار سے ہی پاکستان موجودہ مشکلات سے نکل سکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاک فوج اور عوام ایک ہیں، آج بھی بھارت کو 1965ء کے جذبے سے جواب دیںگے، پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھ اور اس کی طرف بڑھنے والے ہاتھ کو کاٹ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی ملک میں اپنی فوج پر تنقید نہیں کی جاتی مگر یہاں تو وزیر دفاع بھی ایسا کرنے سے باز نہیں آتا۔ انہون نے کہا کہ یوم دفاع پر تمام شہداء کو اپنی جانوں کا نذرانہ دینے پر سلام پیش کرتا ہوں، سانحہ پشاور اور کراچی جیسے واقعات سے نبرد آزما ہونا صرف فوج ہی کا کام ہے اور ہم پاکستان میں ہرسازش کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلانا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 484439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484439/سانحہ-پشاور-اور-کراچی-جیسے-واقعات-سے-نبرد-ا-زما-ہونا-صرف-فوج-ہی-کا-کام-ہے-چوھدری-شجاعت-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org