QR CodeQR Code

ملک میں قائم تمام مدارس دہشتگردی میں ملوث نہیں

حکومت مدارس کو تحویل میں نہیں لینا چاہتی، ملک میں197 مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ ملتی ہے، چوہدری نثار

7 Sep 2015 17:47

اسلام ٹائمز: وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اتحاد تنظیم المدارس کے علماء نے ملاقات کی، ملاقات میں ساجد میر، عطاءالرحمان، تقی عثمانی، حنیف جالندھری اور دیگر علماء نے شرکت کی، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر مذہبی امور سردار یوسف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر اعلٰی حکام بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ملک میں قائم تمام مدارس دہشتگردی میں ملوث نہیں، ملک میں 197 مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ ملتی ہے، جس میں سے 47 مدارس پنجاب، جبکہ تیس سے زائد سندھ میں ہیں، حکومت مدارس کو تحویل میں نہیں لینا چاہتی۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اتحاد تنظیم المدارس کے علماء نے ملاقات کی، ملاقات میں ساجد میر، عطاءالرحمان، تقی عثمانی، حنیف جالندھری اور دیگر علماء نے شرکت کی، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر مذہبی امور سردار یوسف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر اعلٰی حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن، اصلاحات اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ مدارس اصلاحات پر وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی ایکشن پلان میں مدارس سے متعلق امور پر شرکاء کو بریف کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں 197 مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ ملتی ہے، 47 مدارس پنجاب، جبکہ تیس سے زائد سندھ میں ہیں، مختلف وجوہات کے باعث پورے ملک میں تین درجن سے زائد مدارس بند کئے گئے ہیں، وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ مدارس غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی جگہوں پر تعمیر تھے، تمام مدارس دہشت گردی میں ملوث نہیں، حکومت مدارس کو تحویل میں نہیں لینا چاہتی۔


خبر کا کوڈ: 484562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484562/حکومت-مدارس-کو-تحویل-میں-نہیں-لینا-چاہتی-ملک-میں197-غیر-ملکی-فنڈنگ-ملتی-ہے-چوہدری-نثار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org